Friday, April 26, 2024

پاکستانیوں سے ملنے والا پیار کبھی نہیں بھلا سکتا : اوم پوری

پاکستانیوں سے ملنے والا پیار کبھی نہیں بھلا سکتا : اوم پوری
December 19, 2015
لاہور (92نیوز) بھارتی فلم نگری کے معروف اداکار اوم پوری کہتے ہیں کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان راستہ تو موجود ہے تاہم اس پر تالے لگے ہوئے ہیں۔ ایک تالے کی چابی میاں نواز شریف جبکہ دوسرے کی چابی نریندر مودی کے پاس ہے۔ تفصیلات کے مطابق رفیع پیر تھیٹر کے زیراہتمام فلم فیسٹیول میں بھارتی اداکار اوم پوری حاضرین کو اپنی سوانح حیات اور زندگی کے نشیب و فراز کے بارے میں بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ اوم پوری نے کہا کہ انہیں پاکستان آ کر تعجب نہیں ہوا کیونکہ وہ دنیا کے دیگر ممالک میں پاکستانیوں سے مل چکے ہیں۔ جو پیار اور عزت انہیں پاکستانی شائقین سے ملا ہے اسے وہ کبھی بھی بھلا نہیں سکیں گے۔ اوم پوری نے کہا کہ وہ آئندہ بھی پاکستان آتے رہیں گے‘ کوئی روک سکتا ہے تو روک کے دکھائے۔ تقریب کے آخر میں رفیع پیر کے ڈائریکٹر عثمان پیرزادہ نے بھارتی اداکار اوم پوری کو رفیع پیر ایکسی لینس اِن سینما ایوارڈ سے نوازا۔