Saturday, April 20, 2024

پاکستانی یا برطانوی حکومت کبھی بھی ایم کیو ایم قائد کے خلاف کارروائی نہیں کریگی : مصطفیٰ کمال

پاکستانی یا برطانوی حکومت کبھی بھی ایم کیو ایم قائد کے خلاف کارروائی نہیں کریگی : مصطفیٰ کمال
May 22, 2016
کراچی(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کےپہلے ورکرز کنونشن  سے خطاب کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستانی یا برطانوی حکومت کبھی ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف  کارروائی نہیں کریگی  کیونکہ ان کے جرائم ان  کی حکومت کو سود مند ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاک سرزمین پارٹی کا پہلا جنرل ورکرز کنونشن ہوا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی سید مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر پرجوش تقریر کی ۔ کہا کہ لوگ ان کی جانب کھنچے چلے آرہے ہیں ۔ گناہ کا راستہ ترک کرنے پر وہ ہر ایک کو مبارکباد  دیتے ہیں ۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد بائیس برس سے را کے لیے کام کررہے ہیں  یہ الزامات حقیقت ہیں اس کے باوجود حکومت پاکستان یا برطانوی حکومت ان کے خلاف کارروائی نہیں کریگی ۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جس دن  عوام نے مینڈیٹ چھین لیا  ایم کیو ایم کا باب بند ہوجائیگا  جنرل ورکرز کنونشن سے انیس قائم خانی ، رضا ہارون ، ڈاکٹر صغیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔