Sunday, September 8, 2024

پاکستانی گلوکارہ زیب کے دو گیتوں کی بھارتی فلم ”فتور“ کیلئے عکس بندی

پاکستانی گلوکارہ زیب کے دو گیتوں کی بھارتی فلم ”فتور“ کیلئے عکس بندی
January 20, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ زیب کے گائے دوگیت بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ” فتور “ کے لیے عکسبند ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فلم میں کترینہ کیف کے مدمقابل اداکار ادیتیہ رائے کپور ہیں‘ فلم کے ڈائریکٹر ابھیشک کپور اور میوزک کمپوز رامیت ترویدی ہیں۔ دونوں گیت معروف نغمہ نگار اور گلوکار سوانند کرکرے نے لکھے ہیں جبکہ ان کی ریکارڈنگ ممبئی کے مقامی سٹوڈیومیں کی گئی تھی۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے گلوکارہ زیب کا کہنا تھا کہ بطور گلوکارہ پڑوسی ملک میں کام کرنا اعزاز کی بات ہے کیونکہ بالی وڈ فلموں کے لیے بہت سے پلے بیک سنگرز کام کررہے ہیں لیکن پاکستانی گلوکارمیوزک کے شعبے میں اپنا منفردمقام رکھتے ہیں۔ فلم کے دو گیت ”ہمی نستواور ہونے دوبتیاں“ میری آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے اور ان کے ذریعے ان دنوں فلم کی تشہیری مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت بھارتی چینلزکے علاوہ دیگرمیوزک چینلز سے بھی میرے دونوں گیت آن ائیرہیں اوران کا بہترین رسپانس سامنے آ رہا ہے۔