Friday, April 19, 2024

پاکستانی کھلاڑیوں نے سپیشل اولمپکس میں 17گولڈ میڈلز سمیت 36 تمغے جیت لئے

پاکستانی کھلاڑیوں نے سپیشل اولمپکس میں 17گولڈ میڈلز سمیت 36 تمغے جیت لئے
August 1, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) لاس اینجلس میں جاری سپیشل اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف ایونٹس میں پاکستان نے 17 گولڈ میڈلز جیت لئے ہیں۔ پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد چھتیس ہو گئی ہے جن میں آٹھ سلور اور گیارہ برونز میڈلز بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سب سے بہترین کارکردگی ام سلمیٰ طیبہ کی رہی جنہوں نے بیڈمنٹن کی مختلف کیٹگریز میں چار گولڈ میڈلز حاصل کئے۔ جہانزیب اقبال نے بیڈمنٹن میں جبکہ توصیف حسین نے سائیکلنگ ایونٹ میں دو گولڈ میڈلز اپنے نام کئے ہیں۔ محمد قیوم اور احسن انور نے ٹینس کے ڈبلز مقابلوں میں دو گولڈ میڈلز جیتے۔ رامیل ارشاد، اقصیٰ احمد جنجوعہ، سلمان صدیقی، سمبل یوسف اور عاصم زار نے بھی ایک ایک گولڈ میڈل جیت رکھا ہے۔ پچیس جولائی سے شروع ہونے والے مقابلوں کا کل آخری دن ہو گا۔