Wednesday, April 24, 2024

پاکستانی کھلاڑی کولمبو میں عید منا رہے ہیں، تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

پاکستانی کھلاڑی کولمبو میں عید منا رہے ہیں، تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا
July 18, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل کولمبو میں کھیلاجائیگا، پاکستانی کھلاڑیوں نے سری لنکن دارالحکومت میں نماز عید اد ا کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورے پر ہے جہاں تیسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان نے ایک میچ میں کامیابی اور ایک میچ میں شکست کھائی ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آج نماز عید ادا کی اور ٹیم کی کامیابیوں کےلئے دعا بھی مانگی۔