Wednesday, April 24, 2024

پاکستانی کوہ پیماہ ساجد سدپارہ دوسری مرتبہ کے ٹو پر فتح کا جھنڈا گاڑھنے میں کامیاب

پاکستانی کوہ پیماہ ساجد سدپارہ دوسری مرتبہ کے ٹو پر فتح کا جھنڈا گاڑھنے میں کامیاب
July 28, 2021 ویب ڈیسک

سکردو (92 نیوز) پاکستانی کوہ پیماہ ساجد سدپارہ دوسری مرتبہ کے ٹو پر فتح کا جھنڈا گاڑھنے میں کامیاب ہو گئے۔

آج الصبح کے ٹو پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ ساجد سدپارہ کے ٹو مشن پر اپنے والد علی سدپارہ کی ڈیٹھ باڈی بھی تلاش کررہے تھے۔ کے ٹو سر ہونے پر ساجد سدپارہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ فرط جذبات میں ساجد سدپارہ رو پڑے اور اپنے والد کی یاد تازہ ہو گئی۔

 انہوں نے کہا والد کی مشن کو ہمیشہ آگے کی طرف لے کر جاؤں گا۔ پاکستانی قوم سے اپیل ہے کہ وہ میرے مرحوم والد کی مغفرت کے لئے دعا کریں۔ ساجد سدپارہ علی سدپارہ کی جسد خاکی کو ریسکیو کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کریں گے۔ پاک آرمی اور صوبائی حکومت بھی ان کی ڈیٹھ باڈی کو ریسکیو کرنے کے کیے متحرک ہیں۔