Tuesday, March 19, 2024

پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ اور ساتھی جان پبلو کی ڈیڈ باڈیز مل گئیں

پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ اور ساتھی جان پبلو کی ڈیڈ باڈیز مل گئیں
July 26, 2021

سکردو (92 نیوز) پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ اور ان کے ساتھی جان پبلو کی ڈیڈ باڈیز مل گئیں۔ 

سدپارہ کا جسدخاکی کےٹو کی بوٹل نیک سے 300میٹر کے فاصلے پر ملا۔ تیسرے لاپتہ کوہ پیما جان سوری کی ڈیڈ باڈی نہیں مل سکی۔ جان سنوری بھی کوہ پیما سدپارہ اور جان پبلو کیساتھ ہی لاپتہ ہوا تھا۔

گلگت بلتستان حکومت نے کوہ پیماؤں کی ڈیڈ باڈیز ملنے کی نائنٹی ٹو نیوز کی خبر کی تصدیق کردی۔

محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ اور ٹیم سرچ آپرپشن میں مصروف تھے۔