Wednesday, May 8, 2024

پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ ، سرباز خان اور نائلہ کیانی نے آٹھ ہزار 35 میٹر بلند گشہ بروم ٹو کو سر کر لیا

پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ ، سرباز خان اور نائلہ کیانی نے آٹھ ہزار 35 میٹر بلند گشہ بروم ٹو کو سر کر لیا
July 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ ، سرباز خان اور نائلہ کیانی نے ضلع شگر میں واقع آٹھ ہزار 35 میٹر بلند گشہ بروم ٹو کو سر کر لیا۔

پاکستان اور فرانس کے کوہ پیماؤں نے ضلع شگر میں واقع گشہ بروم ٹو چوٹی کو سر کر لیا ہے۔ دونوں ملکوں کے کوہ پیماؤں نے 8035 میٹر بلند چوٹی پر پاکستان اور فرانس کا قومی پرچم بھی لہرا دیا ہے۔

نائلہ کیانی نے پہلی بار آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹی سر کی ہے۔ سرباز خان حال ہی میں ماؤنٹ ایورسٹ سر چکے ہیں۔

پاکستانی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے مختصر عرصے میں گشہ بروم کی چوٹی فتح کرکے بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور وزیر سیاحت گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان نے کوہ پیماؤں کو شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی ہے۔