Friday, April 26, 2024

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے
July 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا۔ کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔

شہروز کاشف  کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیماہ بن گئے۔ شہروز کاشف نے 19 سال 4 ماہ اور 16 دن کی عمر میں  یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ اس سے قبل پاکستانی کوہ پیما  ساجد سدپارہ  نے 21 برس کی عمر میں  کے ٹو سر کیا تھا۔

شہروز کاشف  کے ساتھ چار مقامی کو پیماؤں نے بھی  کے ٹو پر فتح کا جھنڈا لہرایا۔ صبح آٹھ  بجکر دس منٹ پر کوہ پیماؤں نے کے ٹو سر کیا۔

شہروز  کاشف  مئی میں ماؤنٹ ایورسٹ  بھی سر کر چکے ہیں ۔ شہروز  کاشف کے ٹو  سر کرنے والے دسویں  پاکستانی کوہ پیما ہیں ۔