Tuesday, May 21, 2024

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ سرکر کے تاریخ رقم کر دی

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ سرکر کے تاریخ رقم کر دی
May 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی۔

دنیا کی بلند ترین چوٹی  ماؤنٹ ایورسٹ پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا ۔ انیس سالہ کوہ پیما  شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی۔ شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے دنیا کے چوتھے جبکہ پاکستان کے پہلے کم عمر کوہ پیما  بن گئے۔

کوہ پیما شہروز 22 مارچ کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے پاکستان سے نیپال روانہ ہوئے تھے جبکہ 6 اپریل کو بلند ترین چوٹی  کے لیے اپنی سمٹ کا آغاز کیا تھا اور آج آٹھ ہزار آٹھ سو اڑتالیس میٹر بلند چوٹی کو سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا ۔

شہروز کاشف سترہ سال کی عمر میں دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر بھی پاکستانی پرچم لہرا  چکے ہیں۔ شہروز کاشف نے منفرد ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ  پوری دنیا میں  براڈ بوائے کے نام  سے اپنی  الگ شناخت بھی بنائی۔

شہروزکاشف  نے اپنی کامیابی معروف پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے نام کرنے کا اعلان کر دیا۔