Thursday, March 28, 2024

پاکستانی کوہ پیما باپ بیٹے آج بغیر آکسیجن کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کیئے پرامید

پاکستانی کوہ پیما باپ بیٹے آج بغیر آکسیجن کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کیئے پرامید
February 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم آخری مرحلے میں داخل ہو گئی۔ پاکستانی کوہ پیما باپ بیٹے سمیت دیگر ممالک کے جانباز آج بغیر آکسیجن کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کیلئے پرامید ہیں۔

محمدعلی سدپارہ اور ساجد سدپارہ کا دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کر کے کارنامہ کشمیریوں کے نام کرنے کا عزم ہے۔ اس وقت دو پاکستانی کوہ پیماؤں سمیت 21 یورپی ممالک کے کوہ پیما کے ٹو سر کرنے کے لئے مہم جوئی پر ہیں۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ تمام کوہ پیما آج کوکے ٹو پر فتح کے پرچم گاڑھ دینگے۔

دوسری جانب پولش خاتون کوہ پیما کا کے ٹو سر کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔  مس میگ ڈیلینا دوران مہم جوئی شدید بیمار ہوگئی تھیں۔انھیں کیمپ ٹو سے پاک آرمی کی ریسکیو ٹیم نے ریسکیو کرکے سی ایم ایچ سکردو منتقل کر دیا ہے جہاں انھیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولش کوہ پیما خاتون میگ ڈیلینا کو ڈاکٹر نے انتہائی اونچائی پر جانے سے منع کیا تھا جبکہ پولش خاتون نے ہر حال میں کے ٹو سر کرنے کے لئے پرعزم تھی۔