Friday, March 29, 2024

پاکستانی کلچر نے بیحد متاثر کیا‘ موقع ملا تو پھر آئیں گے : برطانوی فوجی

پاکستانی کلچر نے بیحد متاثر کیا‘ موقع ملا تو پھر آئیں گے : برطانوی فوجی
October 22, 2016
لاہور (92نیوز) پیسز انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے آئے برطانوی فوجی پاکستان کے گرویدہ ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے انہوں نے ٹی وی پر ہی پاکستان کو دیکھا تھا یہاں آکر بہت مزہ آیا۔ تفصیلات کے مطابق پیسز انٹرنیشنل مقابلوں میں پندرہ ممالک کی آرمی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ ایونٹ میں برطانوی فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں جنہوں نے چیمپئن شپ کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر وہ بہت لطف اندوز ہوئے ہیں۔ یہاں کے کلچر نے انہیں بے حد متاثر کیا ہے۔ برطانوی فوجیوں نے مختلف علاقوں کی سیر کی۔ انہیں نمک کی کان بہت پسند آئی۔ انہوں نے دوبارہ پاکستان آنے کی خواہش کابھی اظہار کیا۔ پیسز چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد نے غیرملکی آرمی ٹیموں کے پاک فوج کےساتھ باہمی روابطہ کو مزید فروغ دیا ہے۔