Thursday, April 25, 2024

پاکستانی کرکٹرز نے گھروں میں ہی ٹریننگ شروع کر دی

پاکستانی کرکٹرز نے گھروں میں ہی ٹریننگ شروع کر دی
March 26, 2020

لاہور ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سےلاک ڈاؤن کے دوران پاکستانی کرکٹرز  نے گھر میں ٹریننگ شروع کر دی ، کھلاڑیوں نے گھر میں پریکٹس کرتے ہوئے کی ویڈیوز  سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

کورونا وائرس  کے پھیلاؤ کو روکنے  کے  لیےلاک ڈاؤن کے دوران بھی  پاکستانی کرکٹرز کا فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ پاکستانی بلے باز امام الحق اور ٹی 20 کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹر پر  گھر میں  ٹریننگ کرتے ہوئےکی ویڈیو  شیئر کی ۔

پاکستان ٹیم کے مستقبل کے اسٹار  انڈر 19 ٹیم  کے بلے باز فہد منیر  نے بھی لاک ڈاؤن کے دوران  فٹنس پر کوئی سمجھوتہ  نہ کرتے ہوئے  گھر میں پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی۔

دوسری جانب پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو  50اٹھک بیٹھک کا چیلنج دے دیا، اظہر علی نے  وہاب ریاض کا چیلنج کو قبول کرتے ہوئے جلد  ویڈیو جاری کرنے  کا کہا ہے۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز  کامران اکمل نے بھی گھر میں ٹریننگ  کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا گھروں میں رہیں اور مخفوظ رہیں انشااللہ ہم  جلد کورونا وائرس  پر قابو پا لیں گے۔

احمد شہزاد نے  ٹوئٹر پر لوگوں کے لیے براہ راست رابطے کی سہولت میسر کرتے ہوئے کہا  اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے ارد گرد کسی کو کھانے کی ضرورت ہے تو مجھے بتائیں میں ان تک  راشن پہنچانے کی بھر پور کوشش کروں گا۔