Friday, May 17, 2024

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس
November 6, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کی۔

ٹریننگ سیشن سے قبل قومی کھلاڑیوں نے سوئمنگ کی اور اس دوران والی بال کا میچ بھی کھیلا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ کل اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی، میچ شام 7 بجے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔