Sunday, September 8, 2024

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت روانگی کی اجازت، ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے پہلے دو میچ ایڈن گارڈن کولکتہ میں ہونگے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت روانگی کی اجازت، ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے پہلے دو میچ ایڈن گارڈن کولکتہ میں ہونگے
March 12, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) آخرکار پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت روانگی کی اجازت مل گئی۔ پاکستان ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے پہلے دو میچ ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلے گا۔ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا بھی اسی میدان میں ہو گا۔ ایڈن گارڈن پاکستان کے لئے خوش قسمت ثابت ہوا۔ کولکتہ کا ایڈن گارڈن بھارت کا سب سے بڑا کرکٹ گراؤنڈ ہے جس میں سرسٹھ ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی بار ٹی ٹوینٹی میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان کا کوالیفائر ٹیم سے مقابلہ بھی اسی میدان میں شیڈول ہے۔ ایڈن گارڈن پاکستان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا ہے۔ اس میدان پر پاکستان اور بھارت نے چار ون ڈے کھیلے تمام میں پاکستان فاتح رہا۔ ٹیسٹ میچوں میں پاکستان اور بھارت کا پلڑا برابر ہے۔ پاک بھارت میچ کولکتہ میں ہونا کولکتہ کے رہائشیوں کے لیے کسی خوشخبری سے کم نہیں لیکن انہیں اخلاقیات کا مظاہرہ بھی کرنا ہو گا کیونکہ ریکارڈ گواہ ہے کہ یہاں کے شائقین کو ہار برداشت نہیں ہوتی۔