Thursday, April 25, 2024

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز میں کئی ریکارڈز توڑ دئیے

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز میں کئی ریکارڈز توڑ دئیے
April 8, 2021

لاہور (92 نیوز) جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز دو ایک سے اپنے نام کرنیوالی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کئی ریکارڈز بھی پاش پاش کیے۔

پاکستانی اوپنر فخر زمان کا خاموش بلا ایسا چلا کہ ریکارڈ بک کے کئی ریکارڈز اوپر نیچے ہو گئے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو میچ میں فتح تو نہ دلواسکے لیکن کے ساتھ رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسرا بڑ اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

قومی لیفٹ ہینڈر بلے باز کی رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے193رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔

فخر زمان کی جنوبی افریقہ کے خلاف کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کا سب سے بڑا جبکہ مجموعی طور پر کسی بھی کھلاڑی کا دوسرا بڑا اسکور ہے۔

جوہانسبرگ کے وینڈررز اسٹیڈیم میں 193 رنزکی اننگز جنوبی افریقی سرزمین پر کسی بھی غیر ملکی کرکٹر کی سب سے بڑی اننگ ہے۔ اس سے قبل ڈیوڈ وارنر نے کیپ ٹاؤن میں 173 رنز اسکور کیے تھے۔

فخر زمان کی 193 رنز کی یاد گار اننگز میں 10 چھکے شامل تھے یوں وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ایک ون ڈے میں 10 یا زائد چھکے لگانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔

فخرزمان اورامام الحق پہلی پاکستانی جوڑی ہے جس نے اوپننگ پارٹنر شپ میں پانچ دفعہ سو سے زائد رنز بنائے ہیں۔