Tuesday, May 7, 2024

پاکستانی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے انگلینڈ پہنچ گئی

پاکستانی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے انگلینڈ پہنچ گئی
June 28, 2020

مانچسٹر ( 92 نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی  میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے   مانچسٹر  پہنچ گئی ،20 رکنی قومی سکواڈ کے ساتھ مصباح الحق سمیت   گیارہ  ٹیم آفیشلز  بھی چارٹرڈ طیارے سے  انگلینڈ  پہنچے ہیں ۔ چیئرمین  پی سی بی  احسان مانی  اور انکی  اہلیہ بھی  ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں میں  اظہر علی ،بابر اعظم ،فہیم اشرف ،فواد عالم ، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسی خان شامل،اسد شفیق ،نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عابد علی،شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری اور یاسر شاہ بھی شامل  ہیں ۔

مصباح الحق سمیت   گیارہ  ٹیم آفیشلز اور چیئر مین پی  سی بی احسان مانی بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹیم کے ہمراہ ہیں،ٹیم  کے پیر کے روز سے  کورونا ٹیسٹ ہوں گے، ٹیم اور آفیشلز ووسٹر میں چودہ روز کیلئے قرنطینہ کریں  گے

قرنطینہ کے دوران ٹیم کو  ٹریننگ کی اجازت ہو گی،سیریز سے پہلے  کھلاڑیوں کے  کورونا ٹیسٹ ہوتے رہیں گے، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر پیغامات میں مداحوں  سے دورہ انگلینڈ میں کامیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔