Tuesday, April 23, 2024

پاکستانی کرکٹ اسکواڈ ووسٹر سے ڈربی شائر پہنچ گیا

پاکستانی کرکٹ اسکواڈ ووسٹر سے ڈربی شائر پہنچ گیا
July 13, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستانی کرکٹ اسکواڈ ووسٹر سے ڈربی شائر پہنچ گیا، کھلاڑی اور اسٹاف 30 جولائی تک ڈربی شائر میں قیام کریں گے۔ پاکستانی کرکٹ اسکواڈ 14 جولائی کو ڈربی میں آرام کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 15 اور 16 جولائی کو تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ سکواڈ 17 تا 20 جولائی 4 روزہ انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گا۔ قومی ٹیم 22اور 23 جولائی کو تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ 24 تا 27 جولائی:قومی کرکٹ ٹیم 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ 29 اور 30 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یکم اگست کو قومی اسکواڈ کی پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ڈربی سے مانچسٹر روانگی ہوگی۔