Tuesday, May 7, 2024

پاکستانی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم ٹرافی کے ہمراہ لندن سے کراچی پہنچ گئی

پاکستانی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم ٹرافی کے ہمراہ لندن سے کراچی پہنچ گئی
July 16, 2018
کراچی (92 نیوز) انگلینڈ کی سرزمین پر ٹرائی نیشن سیریز کی فاتح پاکستانی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم ٹرافی کے ہمراہ لندن سے کراچی پہنچ گئی۔ پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ ووسٹر شاٸر میں منعقدہ ایونٹ میں بنگلہ دیش اور میزبان انگلینڈ کے ہمراہ شرکت کی اور  قومی پرچم بلند کیا۔ کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے کپتان نہارعالم کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ جیت کر بہت خوشی ہوئی ۔ تمام کھلاڑیوں کا خواب تھا کہ وہ انگلینڈ میں کھیلیں ۔ پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے منیجر امیر الدین انصاری کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں نے انگلینڈ میں قومی پرچم بلند کیا۔ اس فتح کے ذریعے انگلینڈ کو پاکستان بلانے میں مدد ملے گی۔