Friday, April 19, 2024

پاکستانی ڈاکٹروں کی بڑی کامیابی، کرونا کا پہلا مریض صحت یاب

پاکستانی ڈاکٹروں کی بڑی کامیابی، کرونا کا پہلا مریض صحت یاب
March 6, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستانی ڈاکٹروں نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، پوری دنیا کو خوف میں مبتلا کرنے والے کرونا وائرس کا پہلا مریض پاکستان میں صحت یاب ہوگیا۔ حکومت نے کرونا ماسک بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چین میں زیرتعلیم طلبہ کی واپسی کا معاملہ حکومت پر چھوڑدیا۔ پاکستانی ڈاکٹروں کو بڑی کامیابی مل گئی، پوری دنیا کو خوف میں مبتلا کرنے والے کرونا وائرس کا پہلا مریض پاکستان میں صحت یاب ہوگیا، کراچی میں زیرعلاج متاثرہ نوجوان کو اسپتال سے فارغ کرکے گھر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کراچی کے ڈاکٹروں نے کرونا کے متاثرہ مریض کو صحت یاب قرار دیا جس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی مبارکباد دی، وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت کے سخت اقدامات جاری ہیں۔ کرونا کی صورتحال پر معاون صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کی بیٹھک ہوئی جس میں وائرس سے نمٹنے کیلئے انتظامات پر بریفنگ دی گئی، ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا پاکستان میں صرف 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔ بین الاقوامی نمائندوں کو بتایا گیا حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کر رہی ہے، تشخیص کے نظام کو تمام اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ایوان بالا کی داخلہ کمیٹی میں بھی کرونا وائرس اور چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے پر بحث ہوئی، ارکان معاون خصوصی کی عدم شرکت پر برہم ہوئے اور پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن بلانے کا مطالبہ کردیا۔ [caption id="attachment_270564" align="alignnone" width="982"]پاکستانی ڈاکٹروں ، بڑی کامیابی ، کرونا ، پہلا مریض ، صحت یاب ، کراچی ، 92 نیوز پاکستانی ڈاکٹروں کی بڑی کامیابی، کرونا کا پہلا مریض صحت یاب[/caption] کسٹم حکام نے اسلام آباد ائیرپورٹ سے 72 ہزار کرونا ماسک بینکاک اور دوحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، مسافر آصف، توقیر اور مشتاق سے ماسک قبضے میں لے کر انہیں جانے کی اجازت دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ وفاقی کابینہ پر چھوڑ دیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کچھ معاملات میں عدالتیں مداخلت نہیں کرتیں، معاملہ سنگین ہے، پہلی بار کعبہ کے گرد طواف تک روک دیا گیا۔