Monday, May 13, 2024

پاکستانی ڈاکٹر عثمان جنجوعہ کا کرونا وائرس کے خلاف بھرپور ساتھ دینے کا اعلان

پاکستانی ڈاکٹر عثمان جنجوعہ کا کرونا وائرس کے خلاف بھرپور ساتھ دینے کا اعلان
February 2, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستانی ڈاکٹر عثمان جنجوعہ نے کرونا وائرس کےخلاف بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹر عثمان نے وائرس کیخلاف اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کیں جس کا چین نے خیرمقدم کیا۔ پاکستان میں چینی سفارتخانہ نے ٹویٹ میں کہا چین ڈاکٹر محمد عثمان کی جرات پر شکر گزار ہے۔ ڈاکٹر عثمان، چنگشا میڈیکل یونیورسٹی میں شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں۔  ڈاکٹر محمد عثمان جنجوعہ کا تعلق دینہ، جہلم، پاکستان سے ہے ۔ ادھر کرونا وائرس کی تباہ کاریاں نہ رک سکیں۔ چین میں مزید 45 افراد جان کی بازی ہار گئے، ہلاکتوں کی تعداد 304 ہو گئی۔ 14380 افراد وائرس سے متاثر ہو گئے۔ فلپائن میں بھی ایک شخص وائرس سے ہلاک ہو گیا۔ چینی حکام نے کرونا وائرس کے پیش نظر شہریوں کو شادیاں کرنے میں تاخیر کی ہدایت کی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کے لوحقین کو تدفین کی رسومات کو سادگی سے انجام دینے کا بھی کہا گیا ہے۔