Saturday, May 18, 2024

پاکستانی ڈاکو منٹری نے بھارت میں 2 ایوارڈ جیت لئے

پاکستانی ڈاکو منٹری نے بھارت میں 2 ایوارڈ جیت لئے
January 25, 2019
ممبئی (ویب ڈیسک) پاکستانی دستاویزی فلم 'انڈس بلیو' کو بھارت میں ہونے والے 11 ویں جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ڈاکومنٹری فیچر اور بہترین سینمافوٹوگرافی ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ انڈس بلیو ایسی منفرد دستاویزی فلم ہے جس میں پاکستان میں لوک موسیقی کے سازوں کے خاتمے کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی ہے جبکہ لوک، کلاسیکل موسیقاروں اور کاریگروں کی مشکلات کو بھی بیان کیا گیا ہے ۔ اس فلم کی ہدایات جواد شریف نے دی تھیں ۔ ڈائریکٹر جواد شریف نے بتایا کہ جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے 89 ممالک سے 1800 سے زائد انٹریز جمع کرائی گئیں۔ جواد شریف نے ایوارڈ ملنے پر کہا کہ 2 بڑے ایوارڈز جیتنے پر میرے پاس جذبات کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں۔ انڈس بلیو کی ٹیم ایسا ممکن بنانے کے لیے ستائش کی حقدار ہے۔