Friday, April 26, 2024

پاکستانی پرچم کیوں اوڑھا ، راکھی ساونت صحافی پر برس پڑیں ‏

پاکستانی پرچم کیوں اوڑھا ، راکھی ساونت صحافی پر برس پڑیں ‏
May 16, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) پاکستانی پرچم کیوں اوڑھا ، دبنگ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سوال پوچھنے والےصحافی پر برس پڑیں ۔ ایک ایورڈ تقریب میں صحافی کی جانب سے راکھی ساونت سے سوال کیا کہ انہوں نے  پاکستانی پرچم کیوں اوڑھا جس پر  راکھی سوانت نے کہا کہ  میں صرف چار سوال پوچھنا چاہتی ہوں ، پوری قوم اس کا جواب دے ۔ راکھی ساونت نے کہا کہ ہر پاکستانی اور ہر مسلمان برا نہیں  ہے ، مودی جی بغیر دعوت نامے کے سابق وزیر اعظم پاکستان  نواز شریف کی نواسی کی شادی میں چلے گئے ان سے تو کسی نے نہیں پوچھا۔ راکھی ساونت نے پوچھا کہ پلوامہ واقعے میں اتنا آر ڈی ایکس کہاں سے اور کیسے آیا ، حملہ صرف ڈرامہ ہے ، سازش کے تحت اپنے ہی جوان مارے گئے ۔