Sunday, September 8, 2024

 پاکستانی پرچم کوماننےوالے بھائی ہیں اختلافات کو دشمنی میں نہیں بدلیں گے،مصطفیٰ کمال

 پاکستانی پرچم کوماننےوالے بھائی ہیں اختلافات کو دشمنی میں نہیں بدلیں گے،مصطفیٰ کمال
August 13, 2017

 

کراچی (92نیوز)پاک سرزمین پارٹی نے جشن آزادی کے سلسلےکراچی میں ریلی نکالی ، مصطفی کمال کہتےہیں پاکستانی پرچم کوماننےوالے بھائی ہیں اختلافات کو دشمنی میں نہیں بدلیں گے۔

تفصیلات کےمطابق پاک سرزمین پارٹی نےجشن آزادی کے سلسلے میں سرجانی ٹاون سے ریلی نکالی ریلی کی قیادت مصطفی کمال اورانیس قائمخانی کررہےہیں۔۔ریلی میں خواتین اوربچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے سب نے ہی پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے ہیں انیس قائمخانی کہتے ہیں زندگی میں اتناشاندارجشن آزادی پہلے نہیں دیکھا۔ دن ڈھلا رات ہوئی لیکن ریلی چلتی رہی پی ایس پی کے کارکنوں نے فائیواسٹارچورنگی پر آتشبازی کا مظاہرہ کیا۔

مصطفی کمال نےشرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی ترقی کےلئے اختلافات کوبالائے طاق رکھنا ہوگا پاکستان کے پرچم کوماننےوالے بھائی ہیں۔۔

اس سے پہلے شاہ فیصل کالونی میں ایم کیوایم اور پی ایس پی کے کارکن آمنے سامنےآگئے اورتصادم ہوگیادونوں جانب سے لاٹھی اور ڈنڈوں کا استعمال کیاگیاجس سے کچھ کارکن زخمی ہوگئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نےموقع پرپہنچ کر صورتحال کوقابوکیا۔