Friday, April 26, 2024

پاکستانی پائلٹ ایف16 اڑائے تو ابھی نندن کا مار گرانا ناممکن ہے ، عالمی دفاعی ماہرین

پاکستانی پائلٹ ایف16 اڑائے تو ابھی نندن کا مار گرانا ناممکن ہے ، عالمی دفاعی ماہرین
March 2, 2019
اسلام آباد (92 نیوز ) عالمی دفاعی ماہرین اور ریسرچرز نے  بھی بھارت کی جانب سے پاکستانی ایف 16 طیارہ مار گرائے جانے کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طیارہ ہو ایف سولہ، پاکستانی پائلٹ ہو تو ابھی نندنوں کے بس میں مار گرانا نہیں ۔ عالمی دفاعی ماہرین اور ریسرچرز نے بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا اور ایف سولہ گرانے کے حوالے سے بھارتی دعوے سفید جھوٹ قرار دے دیئے۔عالمی دفاعی ماہرین نے حقائق سے ثابت کر دیا کہ ملبہ بھارتی طیارے مگ 21کا ہے۔ ھارتی میڈیا ڈھٹائی کیساتھ جھوٹ بولتا رہا کہ بھارتی فضائیہ کے مِگ 21نے ایف سولہ طیارہ مار گرایا، اس مقصد کیلئے وہ پاکستان میں گرائے گئے مگ 21 کے ملبے کو ایف 16 طیارے کا قرار دیکر لوگوں کی  آنکھوں  میں دھول جھونکتا رہا  لیکن عالمی ماہرین  نے اس جھوٹ کا پردہ چاک کردیا ہے ۔ عالمی دفاعی ماہر اور ریسرچر ویلی کیپا نے حقائق سے ثابت کیا کہ بھارتی میڈیا میں دکھایا جانے والے ملبہ مگ ٹوئنٹی ون کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملبے میں جو انجن کا پنکھا ہے  وہ  آر 25 ہے جو ایف 16 کا نہیں بلکہ مِگ 21 میں ہوتا ہے ، ملبے پر  موجود سیریل نمبر بھی مگ  21 کے اپ گریڈ طیارے کا ہے ۔ ویلی کیپا نے  اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی لائبریری میں موجود مگ ٹوئنٹی ون کی تفصیلات  پاکستان میں پائے جانے ملبے سے میچ کرتی ہیں۔ صرف عالمی ماہرین ہی نہیں بلکہ خود بھارتی ماہرین بھی اپنے میڈیا کے  پروپیگنڈے  سامنے لارہے ہیں، لائیو شو کے دوران ایرو ناٹیکل ماہر  نے  بھارتی   اینکر کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔ بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں اتنا اندھا ہوچکا کہ  سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم ہوگئی ہے  جس پر  اُسے مسلسل شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔