Thursday, May 9, 2024

پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم بھی زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کو تیار

پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم بھی زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کو تیار
August 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کو تیار ہیں۔ آل راؤنڈر عماد وسیم برطانوی نژاد ثانیہ اشفاق کو دلہن بنائیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سیزن کے دوران شادیوں کا سیزن عروج پر ہے۔ حسن علی کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم بھی سر پر سہرا سجانے کو تیار ہیں۔ عماد وسیم 26 اگست  کو پاکستا نی نژاد برطانوی دوشیزہ ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازداوج میں منسلک ہوجائیں گے۔ شادی کی تقریب 26 اگست کواسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ عماد وسیم ان دنوں ناٹنگھم شائر کی جانب سے  ٹی ٹونٹی سیزن کھیلنے میں مصروف ہیں،جہاں سے وہ اپنی شادی کیلئے چند دنوں کی رخصت لیں گے۔ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کے اہلخانہ  شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق  کے درمیان پہلی ملاقات لندن میں ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد عماد وسیم دوبارہ ناٹنگھم شائر کو جوائن کرلیں گے۔