Sunday, June 2, 2024

پاکستانی ٹیم کیلئے مثبت رویہ سب سے ضروری ہے:وقاریونس

پاکستانی ٹیم کیلئے مثبت رویہ سب سے ضروری ہے:وقاریونس
April 10, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کےلئے مثبت رویہ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ،کھلاڑیوں کو فٹنس اور فیلڈنگ بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دینا چاہیے اگر ان پر کام نہ کیا تو بہت پیچھے رہ  جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج قذافی سٹیڈم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ سعید اجمل ،یونس خان اور مصباح نے پاکستان کی کرکٹ کو بہت خدمات دی ہیں ان کا ہمیں کھل کر اعتراف کرنا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی کارکردگی کی رپورٹ میں نے پی سی بی کو جمع کرادی ہے اور پی سی بی نے اس پر عمل بھی کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم سے باہر ہونے کھلاڑیوں کا میری رپورٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں ںے کہا کہ کسی کی پسند نہ پسند سے نکل کر فیصلے کرنا ہونگے،سعید اجمل کی اپنے ایکشن کو بہتر بنانے کی کوششوں کی تعریف کرنی چاہیے۔ ان کا کہناتھا کہ اظہر علی سمارٹ کرکٹر ہیں ،سمیع اسلم اور بابر اعظم بہت باصلاحیت  بھی ہیں اور نوجوان کرکٹرز کےلئے بنگلہ دیش کی سریزٹف بھی ہوگی۔