Friday, April 19, 2024

پاکستانی ٹیم کی پہلے ٹیسٹ میں کارکردگی مایوس کن ، امیدہے ٹیم کم بیک کریگی : انضمام الحق

پاکستانی ٹیم کی پہلے ٹیسٹ میں کارکردگی مایوس کن ، امیدہے ٹیم کم بیک کریگی : انضمام الحق
November 19, 2016

 کراچی(92نیوز)چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ باولنگ ایکشن کلیئر  نہ ہونے کے باوجود محمد حفیظ دوره آسٹریلیا میں ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی ٹیم کی پہلے ٹیسٹ میں کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اسٹیٹ بینک کرکٹ گراؤنڈ کو فرسٹ کلاس سینٹر کا درجہ ملنے پر کیک کاٹ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا  اس موقع پر چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن کلیئر  نہ بھی ہوتو وه آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن یقین ہے کہ ٹیم کم بیک کرے گی ۔ دوره آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کا اعلان نیوزی لینڈ کے خلاف کهیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوران کیا جائے گا۔