Thursday, September 19, 2024

پاکستانی ٹیم کو دھرم شالہ میں میچ نہیں کھیلنا چاہیے :عمران خان

پاکستانی ٹیم کو دھرم شالہ میں میچ نہیں کھیلنا چاہیے :عمران خان
March 6, 2016
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مصطفیٰ کمال کے ایم کیو ایم پر بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ کے الزامات کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کر دیا ،عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کو دھرم شالہ میں میچ نہیں کھیلنا چاہیے۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اپنی حکومت بچانے کے لیے ایم کیو ایم سے اتحاد کرتی رہی ہیں۔ مصطفی کمال کے الزامات نہایت سنگین نوعیت کے ہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ کے معاملے کی جوڈیشل تحقیقات کرائی جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ  ہما چل پردیش کے وزیراعلی نے پاکستانی ٹیم کے حوالے سے بہت غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے جس سے نفرت بڑھے گی پاکستانی ٹیم کو دهرم شالہ میں میچ نہیں کهیلنا چاہیئے۔ اگر پاکستانی ٹیم میچ کھیلنے گئی تو وہ بھی وہاں جائیں گے۔ عمران خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ نیب کے قانون میں ترمیم کی بهرپور مخالفت کریں گے. نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر پر کرپشن کے الزامات ہیں  دونوں نیب کو نہیں چلنے دیں گے۔