Friday, April 26, 2024

پاکستانی ٹیم کو اس کامیابی کی سخت ضرورت تھی: مصباح الحق

پاکستانی ٹیم کو اس کامیابی کی سخت ضرورت تھی: مصباح الحق
May 9, 2015
ڈھاکہ(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں کامیابی خوش  آئند ہے، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ناکامی کے بعد ٹیم کو اس کامیابی کی سخت ضرورت تھی۔ میچ جیتنے کےبعد میر پورڈھاکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی، اظہر علی، یونس خان سمیت  کئی کھلاڑیوں  نے  کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ مین آف دا میچ اور مین آف دا سیریز اظہر علی نے کہا کہ  جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، انہوں نے  کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔ دورہ بنگلہ دیش کے خاتمے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ہوم گراؤنڈ پر چھ سال بعد زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی۔