Thursday, April 25, 2024

پاکستانی ٹیم کا فٹنس لیول سب ٹیموں سے نیچے، مصباح الحق اور یونس خان کے علاوہ کوئی کھلاڑی فٹ نہیں: چیئرمین پی سی بی

پاکستانی ٹیم کا فٹنس لیول سب ٹیموں سے نیچے، مصباح الحق اور یونس خان کے علاوہ کوئی کھلاڑی فٹ نہیں: چیئرمین پی سی بی
May 8, 2015
ڈھاکہ (92نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے ٹیم کی فٹنس پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان کے علاوہ ٹیم میں شامل کوئی کھلاڑی فٹ نہیں ہے ۔ ڈھاکہ میں گفتگو کرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا فٹنس لیول باقی تمام ٹیموں سے نیچے ہے، آسٹریلیا جیسی ٹیموں میں فٹنس لیول گریڈ چودہ کا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم میں یہ لیول صرف گریڈ دس تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کےلئے فٹنس کا جو معیار مقرر کیا گیا ہے صرف مصباح الحق اور یونس خان ہی اس پر پورا اترتے ہیں۔ کرکٹرز کے فٹنس پروگرام میں بہت خرابیاں ہیں جو آہستہ آہستہ دور ہوں گی۔ اس حوالے سے فوری طور پر بڑے فیصلے نہیں کئے جا رہے۔