Sunday, September 8, 2024

پاکستانی ٹیم پورے جوش سے کھیل رہی ہے : شہریارخان

پاکستانی ٹیم پورے جوش سے کھیل رہی ہے : شہریارخان
July 15, 2016
لندن(92نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان  نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم پورے جوش سے میچ کھیل رہی ہے ۔انگلش کپتان اور جوئے روٹ  اچھا کھیلے ،اب پاکستان ایک مرتبہ پھر میچ میں واپس آ چکا ہے ۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار نے نائنٹی ٹو کے نمائندے سے اسٹیڈیم میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم جان لڑاکر اور جوش سے کھیل رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلش کپتان اور جوئے  روٹ بھی آج بہت اچھا کھیلے ہیں لیکن ساتویں کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر ہم ایک بار پھر میچ میں واپس آگئے ہیں ۔