Thursday, April 25, 2024

پاکستانی ٹیم نے 154 اسکور باؤنڈریز سے ،154 بھاگ کر بنایا

پاکستانی ٹیم نے 154 اسکور باؤنڈریز سے ،154  بھاگ کر بنایا
June 24, 2019
لارڈز ( 92 نیوز ) پاکستانی ٹیم نے کل کے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 308 رنز بنائے تھے ۔ قومی ٹیم نے 154رنز باؤنڈریز لگا کر حاصل کیا ، 5 وائڈز اور ایک نوبال کا اسکور ملا جبکہ 6 لیگ بائیز سمیت 154اسکور کھلاڑیوں نے بھاگ کر بنایا۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے 31 چوکے لگائے گئے  جن سے 124 اسکور حاصل ہوئے ۔امام الحق اور فخر زمان  نے 6، 6 ، بابر اعظم نے 7 ،حارث سہیل نے 9 اور عماد وسیم نے  تین چوکے لگائے ۔ قومی ٹیم کی جانب سے کل کے میچ میں 5 چھکے لگائے گئے ،فخر زمان اور محمد حفیظ نے ایک ایک ،حارث سہیل نے تین  چھکے داغے ۔ پاکستانی باؤلرز نے 19 چوکے اور  4 چھکے کھائے ۔ محمد عامر نے 10 اوورز میں 4چوکے ،شاہین شاہ آفریدی نے 8 اوورز میں 6 چوکے اور 2 چھکے ، عماد وسیم نے 10 اوورز میں 4 چوکے ،وہاب ریاض نے 10اوورز میں 2چوکے اور ایک چھکا  جبکہ شاداب خان نے 10 اوورز میں 3چوکے اور ایک چھکا کھایا۔