Friday, May 10, 2024

پاکستانی ٹیم میں تجربے کی کمی نہیں، یاسر شاہ

پاکستانی ٹیم میں تجربے کی کمی نہیں، یاسر شاہ
July 7, 2020
لاہور (92 نیوز) لیگ اسپنر یاسر شاہ کہتے ہیں پاکستانی ٹیم میں تجربے کی کمی نہیں، تمام بیٹسمین تجربہ کار ہیں، فاسٹ باؤلرز میں شاہین شاہ اور نسیم شاہ کو بھی کنڈیشنز سے مدد ملے گی، لیگ سپنر یاسر شاہ نے ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ ایک ڈیڑھ سال سے سٹرگل کر رہا تھا مگر آخری چند میچوں میں کارکردگی اچھی رہی جو حوصلہ افزا ہے۔ قرنطینہ میں سب کھلاڑی فیملی کی طرح رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹنگ تجربہ کار ہے اور بہتر ہے۔ باؤلنگ پر کوئی پریشر نہیں۔ میری کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی دکھاؤں، اس سے ٹیم بھی جیتے گی اور میرا بھی نام ہوگا۔ لیگ سپنر کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد میرے ایکشن پر کام کر رہے ہیں، میری گگلی بھی پہلے سے بہتر ہو رہی ہے، کبھی میں اچھا کرتا ہوں کبھی فاسٹ باؤلر اچھا کرتے ہیں، ہم سب ایک دوسرے کوسپورٹ کرتے ہیں۔ اس موسم میں انگلینڈ میں سپنرز کومدد ملتی ہے، کوشش ہوگی کہ اچھا کروں۔