پاکستانی ٹیم سے متعلق نازیبا الفاظ پر شعیب اخترنے بھارتی اینکر کی دھلائی کردی
لاہور ( 92 نیوز ) بھارتی اینکر نے پاکستانی ٹیم سے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تو راولپنڈی ایکسپریس نے اینکر ہی دھلائی کر دی ۔
بھارتی اینکر نے ٹیم پاکستان کی دھلائی کی رٹ لگائی تو راولپنڈی ایکسپریس نے اینکر کی ہی دھلائی کردی، شعیب اختر بولے یہ بات کرنے کا کیا طریقہ ہے، آپ نہیں جانتی کس سے بات کررہی ہیں۔۔سامنے کون بیٹھا ہے ۔