Friday, April 19, 2024

پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے باوجود رینکنگ میں چھٹے نمبر پر چلی گئی

پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے باوجود رینکنگ میں چھٹے نمبر پر چلی گئی
May 11, 2015
لندن (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم کی تیسرے سے چھٹے نمبر پر تنزلی ہو گئی ہے۔ رینکنگ میں سالانہ ردوبدل کے بعد پاکستانی ٹیم کے پوائنٹس ایک سو چار سے کم ہو کر ستانوے رہ گئے۔ جنوبی افریقہ ایک سو تیس پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارتی ٹیم کی چوتھی پوزیشن ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے ستانوے، ستانوے پوائنٹس ہیں تاہم انگلینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔ سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور بنگلا دیش نویں نمبر پر ہے۔