Friday, May 17, 2024

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی عارضہ قلب میں مبتلا، انجیو پلاسٹی کی گئی

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی عارضہ قلب میں مبتلا، انجیو پلاسٹی کی گئی
December 23, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی عارضہ قلب میں مبتلا ہیں۔ عابد علی کی کراچی کے اسپتال میں انجیو پلاسٹی کی گئی۔

ڈاکٹروں نے عابد علی کو دو ماہ آرام کا کہہ دیا۔ عابد علی نے مداحوں سے دعائیں کرنے کی اپیل کر دی۔

دو روز قبل عابد علی کو  قائداعظم ٹرافی کے میچ کے دوران  سینے اور کندھے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد ان کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور رپورٹ میں دو شر یانوں  رکاوٹ سامنے آئی ۔ ان کو دو سٹنٹ ڈالے گئے ۔