Thursday, April 18, 2024

پاکستانی ٹی ٹوینٹی ٹیم کا اعلان‘ بوم بوم‘ سیلفی بوائے اور پرابلم چائلڈ کی چھٹی

پاکستانی ٹی ٹوینٹی ٹیم کا اعلان‘ بوم بوم‘ سیلفی بوائے اور پرابلم چائلڈ کی چھٹی
September 1, 2016
لاہور (92نیوز) انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی ٹوینٹی کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان۔ سابق کپتان شاہد آ فریدی کا ڈومیسٹک کرکٹ نہ کھیلنا آڑے آگیا۔ انضما م الحق کی سربراہی میں کام کرنے والے سلیکٹرز نے ٹیم سے باہر کر دیا۔ سہیل تنویرکی واپسی‘ عماد بٹ بھی شامل۔ تفصیلات کے مطابق بوم بوم آ فریدی کا زور چلا نہ بیک چینل ڈپلومیسی۔ انضمام الحق نے ڈومیسٹک نہ کھیلنے والوں پر ٹیم کے دروازے بند کرنے کا کہا تھا۔ چیف سلیکٹرنے جو کہا کر دکھایا۔ آفریدی کے علاوہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کی بھی چھٹی۔ محمد سمیع، انور علی اور حفیظ کیلئے بھی نو انٹری کا بورڈ لگا دیا گیا۔ کیربین لیگ میںعمدہ کارکردگی دکھانے والے سہیل تنویر کی ٹیم میں واپسی ہو گئی۔ نئے باصلاحیت آل راونڈر عماد بٹ کو بھی شامل کر لیا گیا۔ 92 نیوز نے باخبر با وثوق ہونے کی روایت کو ایک دفعہ پھر برقرار رکھا۔ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی ٹیم کی تشکیل اور چھ تبدیلیوں جن میں آ فریدی ، احمد شہزاد ، عمر اکمل، محمد سمیع اور انور علی شامل تھے‘ کی خبر تیس اگست کو دیدی تھی۔ اعلان کردہ تیرہ رکنی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کرینگے۔ دیگر کھلاڑیوں میں خالد لطیف اور شرجیل خان اوپننگ بلے باز‘ شعیب ملک، محمد رضوان، بابر اعظم مڈل آرڈر‘ محمد نواز، عماد وسیم، سہیل تنویر اور عماد بٹ بطور آل راونڈر شامل کئے گئے ہیں۔ محمد عامر، وہاب ریاض اور محمد عرفان پیس اٹیک کو سنبھالیں گے۔ انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوینٹی سات ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جا ئے گا۔