Friday, May 10, 2024

پاکستانی ٹرک آرٹ کا عالمی میڈیا بھی معترف

پاکستانی ٹرک آرٹ کا عالمی میڈیا بھی معترف
February 7, 2019
 پشاور (92 نیوز) ٹرک آرٹ پاکستان کا ایک نایاب فن ہے جو بین الاقوامی سطح پر خاصا معروف ہے۔ پاکستانی سڑکوں پر سفرکرتے یہ رنگ برنگےٹرک جہاں جائیں سب کی نظریں ان پر ہی ٹھہرجائیں۔ شاندار مصوری کا نمونہ پیش کرتے یہ ٹرک خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ کہیں نفیس اور انتہائی دیدہ زیب پھول، تو کہیں ایسی خوبصورت تصاویر جو دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دے۔ اسی لیے تو ٹرک آرٹ کا عالمی میڈیا بھی معترف ہے۔ ان ٹرکوں کو رنگوں سے بھرنے کے پیچھےمتعدد افراد کی ان تھک محنت شامل ہوتی ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنےوالےانتالیس سالہ حیدر علی اور ان کے دیگر ساتھی بھی ان ہی افراد میں شامل ہیں جنہیں اس کام سےمحبت ہے اور وہ اسے بچپن سے ہی کرتے آرہے ہیں۔ پاکستان کا یہ ٹرک آرٹ نہ صرف دنیا بھرمیں اپنی الگ پہچان رکھتا ہے بلکہ پاکستان کی مثبت اور پر امن تصویر بھی پیش کرتا ہے جسے نیشنل لیول پر سراہنے کیساتھ ساتھ آرٹس اینڈ کلچر کے شعبے میں بھی شامل کرنے کی ضرورت ہے۔