Tuesday, May 21, 2024

پاکستانی ویٹ لفٹر نے کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں تین تمغے جیت لئے

پاکستانی ویٹ لفٹر نے کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں تین تمغے جیت لئے
October 15, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں دو طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر تین سو ستاون کلو گرام وزن اٹھایا۔ نوح بٹ پاکستان کے پہلے ویٹ لفٹر ہیں جنہوں نے سترہ سال کی عمر میں تینوں کیٹیگریز یوتھ، جونیئر اور سینئر میں حصہ لیا جس میں وہ دو گولڈ اور ایک برونز میڈل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بھارت کے شہر پونے میں نوح بٹ نے یوتھ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور پانچ نئے ریکارڈ بھی اپنے نام کیے۔ جونیئر چیمپئن شپ میں بھی نوح نے سونے کا تمغہ جیتا۔ نوجوان ویٹ لفٹر نے سینئر کیٹیگری میں برونز میڈل اپنے نام کیا۔ پاکستان نے اس چیمپئن شپ کے دوران مجموعی طور پر تین گولڈ، دو سلور اور ایک برونز میڈل جیتا ہے۔