Tuesday, May 21, 2024

پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے ویلش ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے ویلش ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
October 13, 2019
 لندن (92 نیوز) پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا۔ رابعہ شہزاد نے انگلینڈ میں ہونے والی ویلش ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد  نے دیار غیر میں سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا۔ کارڈف میں ہونے والی ویلش چیمپئن شپ  کی 49 کلو گرام کیٹیگری میں رابعہ شہزاد نے  دوسری  پوزیشن حاصل کرتے ہوئے  چاندی کا تمغہ  اپنے نام کیا۔ رابعہ شہزاد نے گزشتہ سال بھی آسٹریلیا میں ہونے والی  رالف کیش مین اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن تھا۔