Friday, May 10, 2024

پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے انگلینڈ میں گولڈ ميڈل جیت لیا

پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے انگلینڈ میں گولڈ ميڈل جیت لیا
October 14, 2019
ہیمپ شائر (92 نیوز) ایک اور پاکستانی ستارہ عالمی افق پر جگمگا گیا، پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے انگلینڈ میں گولڈ ميڈل جیت لیا۔ قومی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے انگلینڈ میں جاری ہیمپ شائر ویٹ لفٹنگ میں سب سے زیادہ ایک سو چوالیس عشاریہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا، رابعہ نے ایک سو پنتالیس  کلو گرام وزن اٹھایا۔ رابعہ شہزاد نے گزشتہ روز کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا تھا، ايونٹ ميں مختلف ممالک کے ویٹ لفٹرز شريک ہيں۔