Saturday, April 27, 2024

پاکستانی وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ رواں ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے کردینگے، فواد

پاکستانی وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ رواں ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے کردینگے، فواد
June 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری کہتے ہیں کہ پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار ہوگئی، رواں ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے کی جائے گی۔ فواد چودھری نے ٹویٹ میں لکھا کہ ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہونگے جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں۔ ہر کوئی ملک وینٹی لیٹر بنانے کی اہلیت نہیں رکھتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ این آر ٹی سی کو بہت مبارک ہو، اگلے تین ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں۔ آئندہ ہفتے 8 سے 10 وینٹی لیٹر این ڈی ایم اے کو دئیے جائیں گے۔