Sunday, September 8, 2024

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم بھارت کیلئے روانہ، میگا ایونٹ کیلئے تیار ہیں، ہر میچ جیت کیلئے کھیلیں گے: ثناء میر

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم بھارت کیلئے روانہ، میگا ایونٹ کیلئے تیار ہیں، ہر میچ جیت کیلئے کھیلیں گے: ثناء میر
March 12, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ویمن ورلڈ ٹی 20 کپ میں شرکت کے لیے بالآخر پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم آج بھارت کے لیے روانہ ہو گئی۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کا کہنا ہے کہ ٹیم اچھا کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہر میچ میں جیت کے لیئے کھیلیں گے۔ ویمن ورلڈ ٹی 20 کپ میں شرکت کے لیے بالآخر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھارت کے لیے روانہ ہو گئی۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹی 20 کپ میں شرکت کے لیے 8 مارچ کو بھارت روانہ ہونا تھا مگر بھارت میں قومی ٹیم کی سکیورٹی خدشات کی وجہ سے دورہ بھارت تاخیر کا شکار ہو گیا جس کے باعث قومی ویمن ٹیم میگا ایونٹ سے پہلے ہونے والے 2 وارم اپ میچز بھی نہیں کھیل سکے گی۔ قومی ویمن ٹیم کی کپتان ثناء میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ کے لیے تیار ہیں مگر انٹرنیشنل پریکٹس میچز سے جو تیاری ہوتی ہے اس کا متبادل نہیں۔ کوشش کر رہے ہیں بھارت پہنچ کر کوئی پریکٹس میچ حاصل کر سکیں۔ ٹیم کوچ محتشم رشید کا کہنا تھا کہ لڑکیوں میں سکیورٹی کے حوالے سے خوف نہیں، پوری ٹیم نے محنت سے ایونٹ کے لیے تیاری کی ہے اور اچھا کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ قومی ویمن ٹیم میگا ایونٹ کا پہلا میچ 16 مارچ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف چنئی میں کھیلی گی جبکہ دوسرا میچ 19 مارچ کو بھارت کے خلاف دہلی میں کھیلی گی۔