Friday, May 3, 2024

پاکستانی ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی نہ کر سکی

پاکستانی ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی نہ کر سکی
November 24, 2016

لاہور (92نیوز) آئی سی سی ویمن کوالیفائر میں شیڈول کے مطابق نہ کھیلنے کے باعث بھارت کو نقصان جبکہ پاکستان کو 6 پوائنٹس مل گئے۔ ٹیم پھر بھی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی۔ دونوں ٹیمیں اگلے سال سری لنکا میں کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیلیں گی۔

آئی سی سی کی جانب سے دیے گئے فیصلے کے مطابق بھارت نے آئی سی سی شیڈول کے مطابق راﺅنڈ نہ کھیل کر کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے جس کی بنا پر پاکستان کو سیریز کے مکمل چھ پوائنٹس دے دیے گئے ہیں۔ بھارت کو کوئی پوائنٹ نہیں ملا۔ چھ پوائنٹس ملنے کے باوجود پاکستان کی خواتین ٹیم ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی نہیں کرسکی۔

بھارت اور پاکستان کے علاوہ جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، زمبابوے، آئر لینڈ، سکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں سات سے اکیس فروری تک کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیلیں گی۔