Friday, April 19, 2024

پاکستانی وزیر اعظم کی تقریر کو کشمیریوں نے سراہا ، التجا مفتی

پاکستانی وزیر اعظم کی تقریر کو کشمیریوں نے سراہا ، التجا مفتی
October 3, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی کشمیریوں کے حق کیلئے کھل کر سامنے آگئیں ، التجا مفتی نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم کی تقریر کو کشمیریوں نے خوب سراہا ہے ، بھارت لنچستان بن چکا ہے ، کشمیریوں کو جانوروں کی طرح پنجرے میں قید کیا گیا ہے ، بھارتی وزیرداخلہ ہر مذہب کو حفاظت دینے کی بات کرتے ہیں سوائے مسلمانوں کے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں  التجا مفتی کہا پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر پر بات کی ، ان کی تقریر کے بعد کشمیریوں نے سڑکوں پر نکل کر نعرے بازی کی۔ التجا مفتی نے اردو کہاوت لمحوں نے خطا کی صدیوں نے سزا پائی کا حوالے دیتے کہا بھارتی فیصلوں کی وجہ سے کشمیری پس رہے ہیں ،  آرٹیکل 370 اور ترقی کا آپس میں کوئی لینا دینا نہیں ہے، وہ صرف کشمیریوں کو ان کے حق سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔ انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے التجا مفتی کا کہنا تھا کہ بھارت اس وقت لنچستان بن گیا ہے، ان کے اپنے وزرا لِنچ کرنے والوں کو مالائیں پہناتے ہیں، اگر انہیں انٹرنیٹ بند ہی کرنا ہے تو پورے ملک میں بند کریں۔ التجا مفتی کہتی ہیں وزیراعظم باہر جاتے ہیں تو کہتے ہیں کشمیریوں کو گلے لگاؤ، مگر ساتھ ہی آپ ان سے ماتم کرنے  کا حق بھی چھین لیتے ہیں، آپ ان کو کیا مساوانہ حقوق دیئے ہیں۔ التجا مفتی نے بھارتی نیوز ویب سائٹ دی وائر کو بھی انٹرویو میں کھل کر کشمیریوں کی ترجمانی کی، ان کا کہنا تھا کشمیریوں کو جانوروں کی طرح پنجرےمیں قید کیا گیا ہے، بھارت انسانوں کو تو قید کرسکتا ہے مگر ان کے خیالات اور احساسات کو نہیں۔ التجا مفتی کہتی ہیں بھارت میں مسلمانوں کیلئے بہت برے حالات ہیں ، بھارتی وزیرداخلہ ہر مذہب کی حفاظت کا دعویٰ کرتے ہیں سوائےاسلام کے، کشمیر واحد مسلم اکثریتی ریاست ہے،اترپردیش کے وزیراعلیٰ بھی مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے ہیں۔ التجا مفتی نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں خاموش کرانے کیلئے بھارت ان کی والدہ پر دباؤ ڈال رہا ہے،  جیل میں ڈالنے کی دھمکی دی گئی، لیکن وہ ان سے بالکل خوفزدہ نہیں ہوں، وہ ہر صورت میں سچ کا ساتھ دیں گی۔