Thursday, April 18, 2024

پاکستانی نژاد کمالہ بطور ’’مس مارول ‘‘ سینما یونیورس کا حصہ

پاکستانی نژاد کمالہ بطور ’’مس مارول ‘‘ سینما یونیورس کا حصہ
August 26, 2019
نیو یارک(نیٹ نیوز) مارول سٹوڈیوز نے پہلی پاکستانی نژاد امریکی مسلم کمالہ خان کو بطور سپرہیرو ’’مس مارول ‘‘ اپنے سنیما یونیورس کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ مارول کے سربراہ کیون فیج نے ڈزنی کی ڈی 23 ایکسپو میں اس بات کا اعلان کیا، ہول یوڈ رپورٹرز کے مطابق مس مارول ٹی وی سیریز ڈزنی کے نومبر میں پیش کی جانے والی سٹریمنگ سروس ڈزنی پلس کا حصہ ہوگی۔ یہ سروس مختلف ممالک میں 12 نومبر کو متعارف کرائی جارہی ہے ،مارول سینما یونیورس کے مختلف کرداروں پر بھی اس سٹریمنگ سروسز پر الگ الگ سیریز دکھائی جائیں گی جو کہ مارول سنیما یونیورس کی کہانیوں کا متبادل ورژن ہوگا۔ کمالہ خان کا کردار مارول کامکس میں سب سے پہلے 2013 میں متعارف کرایا گیا تھا جو ایک پاکستانی نژاد امریکی سپرہیرو مس مارول کا روپ دھارتی ہے ۔اس سے پہلے کیرول ڈینورس کو کامکس میں مس مارول کے طور پر جانا جاتا تھا مگر جب اس کردار کو کیپٹن مارول کا نام دیا گیا تو کمالہ خان نے خود کو مس مارول کا خطاب دیا۔ اس کردار کو ’مارول کامکس‘ کے کردار ’کیپٹن مارول‘ سے متاثر ہوکر بنایا گیا تھا، یہ مارول کا پہلا مسلم خاتون کا کردار تھا، جس نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔ اس کردار کی تخلیق کار پاکستانی نژاد امریکی لکھاری و کومکس ایڈیٹر ثنا امانت ہیں، جو گزشتہ کئی سال سے مارول کومکس میں بطور ایڈیٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ثنا امانت بھی امریکی ریاست نیو جرسی میں رہتی ہیں اور کردار کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے یہ کردار اپنی ذات سے متاثر ہوکر بنایا۔