Wednesday, April 24, 2024

پاکستانی نژاد صادق خان دوسری بار میئر لندن منتخب

پاکستانی نژاد صادق خان دوسری بار میئر لندن منتخب
May 9, 2021

لندن (92 نیوز) پاکستانی نژاد صادق خان دوسری بار میئر لندن منتخب ہوگئے۔ صادق خان نے کنزرویٹو پارٹی کے شان بیلی کو شکست دی۔

صادق خان نے بارہ لاکھ چھ ہزار 34 ووٹ حاصل کیے، حکومتی جماعت کے شان بیلی نو لاکھ ستتر ہزار 601 ووٹ حاصل کرسکے۔

صادق خان پہلی بار 2016 میں میئر لندن منتخب ہوئے تھے۔