Saturday, April 27, 2024

پاکستانی نژاد جرمن نوجوان محمد طحہ چیمہ ایک دن کے لیے یورپین پارلیمنٹ کا رکن مقرر

پاکستانی نژاد جرمن نوجوان محمد طحہ چیمہ ایک دن کے لیے یورپین پارلیمنٹ کا رکن مقرر
May 9, 2018
برلن (92 نیوز) گوجرانولہ سےتعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد جرمن نوجوان محمد طحہ چیمہ کو جرمنی کی حکومت نے ایک دن کے لیے یورپین پارلیمنٹ کا رکن بنا دیا۔ جرمنی کے شہر کررایلیم میں رہائش پذیر پاکستانی باصلاحیت نوجوان محمد طحہ چیمہ اس سے قبل  سب سے پہلے پاکستانی یوتھ کونسلر منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔ الیکشن میں انہوں نے 40  دیگر امیدواروں کو شکست دی تھی ۔ محمد طحہ چیمہ پہلے پاکستانی جرمن پارلیمان کے بھی 4 دن کےلئے اعزازی رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ محمد طحہ چیمہ نے کہا کہ انہوں نے جرمن کی سیاست میں فعال کردار کرنے کے لئے اپنے شہر کی یوتھ کونسلر کے الیکشن سے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی پر طحہ چیمہ نے کہا کہ اگر بھارت باز نہ آیا تو جرمن پارلیمنٹ کو کشمیریوں کی آواز دنیا میں پہنچانے کے لئے بھرپور استعمال کیا جائے گا۔ وہ اس وقت نہ صرف اپنے شہر بلکہ جرمنی کی سطح پر متعدد سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ متعدد مذہبی اسلامی پروگرام بھی منعقد کرا رہے ہیں۔