Sunday, May 5, 2024

پاکستانی نژاد تین برطانوی خواتین نو بچوں سمیت عمرہ کی ادائیگی کے بعد لاپتہ، ترکی کے راستے شام چلے گئے: پولیس حکام

پاکستانی نژاد تین برطانوی خواتین نو بچوں سمیت عمرہ کی ادائیگی کے بعد لاپتہ، ترکی کے راستے شام چلے گئے: پولیس حکام
June 16, 2015
بریڈفورڈ (ویب ڈیسک) برطانوی شہر بریڈ فورڈ کی رہائشی تین بہنیں سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد بچوں سمیت لاپتہ ہو گئیں۔ پاکستانی نژاد خدیجہ، زہرہ اور صغریٰ اپنے تین سے پندرہ سال کے نو بچوں کے ساتھ بریڈ فورڈ سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئیں، انہیں گزشتہ ہفتے برطانیہ واپس پہنچنا تھا مگر اہلخانہ کا ان سے کوئی رابطہ نہیں جبکہ ان کے موبائل فون بھی نہیں چل رہے۔ پولیس کے مطابق تمام افراد نے نو جون کو استنبول کی پرواز سے سفر کیا اور خطرہ ہے کہ یہ افراد ترکی کے راستے شام چلے گئے۔ برطانوی پولیس نے ترکی میں اعلیٰ حکام سے رابطہ کر لیا ہے۔